طلبہ کی ذہنی، جسمانی اور اخلاقی تربیت کا خاص اہتمام وانتظام ہے۔ یہ واحد ادارہ جہاں طلبہ کو جامعہ سے باہر جانے کے لئے پیشگی اجازت نامہ لینا پڑتا ہے۔ نماز فجر کے بعد تمام طلبہ اساتذہ کی نگرانی میں قرآن حفظ کرتے ہیں۔

عصر کے بعد مارشل آرٹ وجوڈو کراٹے سکھلائے جاتے ہیں۔ مغرب و عشاء کے بعد باقاعدگی کے ساتھ مطالعہ کرتے ہیں۔

جامعہ کے امتحانات کے ساتھ ساتھ طلبہ وفاق المدارس السلفیہ کے تمام مراحل شہادۃ ثانویہ عامہ، خاصہ، عالیہ اور عالمیہ (پی، ایچ، ڈی) کے امتحانات میں بھی بھرپور شرکت کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ علوم شرقیہ کے امتحانات میں بھی شریک ہوتے ہیں۔

طلبہ کی سہولت کے لئے جامعہ کے اندر ہی دو عدد کینٹین کی سہولت بھی موجود ہیں، جہاں ضروریات کی تمام چیزیں میسر ہیں۔

آٹا چکی، بجلی کی بندش کی صورت میں 60 کے وی، کا جنریٹر پورے جامعہ کو روشن کرتا ہے۔