علوم اسلامیہ، تعلیم کتاب و سنۃ
یہ تعلیمی سلسلہ چھ سال پر محیط ہے، جس میں طالب علم کو قرآن, اصول قرآن، حدیث، اصول حدیث، فقہ و اصول فقہ، عربی گرائمر میراث، قضاء اور دیگر قرآن و حدیث کے معاون علوم پڑھائے جاتے ہیں۔
اصول و فنون پر مشتمل منہج الدراسی اور انتہائی ماہر وقابل اساتذہ کی شب و روز کی محنت کی وجہ سے طلبہ چھ سال میں اپنے اندر کافی استعداد پیداکرلیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جامعہ کے متخرجین کی اکثریت ملک کے طول و عرض میں تدریس کے منصب پر فائز ہے۔

شعبہ تحفیظ القرآن:
فی الوقت جامعہ میں تین کلاسیں ہیں جن میں 90 کے قریب طلباء کرام قرآن کریم حفظ کررہے ہیں۔
محنتی اور قابل اساتذہ کی زیرنگرانی یہ شعبہ اپنی کامیابی کی منازل طے کررہا ہے، یہ شعبہ 1999 میں قائم کیاگیا، اب تک شعبہ حفظ سے 60 طلباء حفظ قرآن کریم مکمل کرچکے ہیں۔ للہ الحمد والمنہ

اتقان و گردان قرآن کریم:
اس کلاس میں حفاظ کرام کو لیاجاتا ہے تاکہ اپنے حفظ میں پختگی اور قواعدو ترتیل کی اصلاح کے ساتھ ساتھ گردان بھی کرسکیں۔

علوم عصریہ:
علوم دینیہ شرعیۃ کے ساتھ ساتھ باقاعدہ علوم عصریہ کی بھی تعلیم دی جاتی ہے، تاکہ مستقبل کے معمار احساس کمتری کا شکار ہوئے بغیر یکسوئی کے ساتھ تہدیات المعاصرۃ (دور حاضر کے چیلنجز) کا مقابلہ کرسکیں۔
پرائمری پاس طلبہ کےلئے مڈل جبکہ مڈل پاس طلبہ کو میٹرک اور اسی طرح مزید تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے تقوی ماڈل اسکول و تقوی کالج میں سیکنڈ ٹائم کہنہ مشق اساتذہ سے تعلیم حاصل کرتے ہیں، گزشتہ سال جامعہ ہذا کے کئی طلبا نے دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ ایف ایس سی، کا امتحان اچھے نمبروں کے ساتھ پاس کیا۔فللہ الحمدوالمنۃ۔

علوم شرقیہ کے امتحانات
وفاق المدارس کے تمام مراحل:
شہادۃ ثانویہ عامہ، شہادۃ ثانویہ خاصہ، شہادۃ عالیہ، وشہادۃ عالمیۃ۔ کی تیاری و امتحان کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔

امتحانی مسابقہ:
پورے پاکستان میں پھیلے بیسیوں دینی مدارس کے طلباء کے مابین ایک تعلیمی مقابلہ کا امتحان ہوتا ہے، جس میں ہرکلاس کے ہر سیکشن سے ۳ طلباء لئے جاتے ہیں۔ ان مسابقوں میں بھی جامعہ کے طلباء نے کئی مرتبہ نمایاں درجہ حاصل کیاہے۔

حفظ النصوص:
طلباء میں نصوص و متون کتب حفظ کرنے کا شوق پیدا کیا جاتا ہے، جس میں طلباء بلوغ المرام، کتاب الجامع، زاد المسلم، اور نحو و صرف کی کتب کے متون یاد کرتے ہیں، مذکورہ متون حفظ کرنے والے طلباء کو نقدی و کتب کی صورت میں انعامات سے نوازا جاتاہے۔

معادلہ برائے جامعات:
جامعۃ الدراسات الاسلامیہ کا ادارۃ المعارف سعودی عرب، جامعہ کراچی اور وفاق المدار س السلفیہ کے ساتھ معادلہ بھی ہے۔

کمپیوٹر لیب:
دور حاضر کے دورمیں کمپیوٹر کی تعلیم سے کسی طور پیچھے نہیں رہا جاسکتا، ادارے کی ہمیشہ یہ کاوش رہی ہے کہ طلبہ کو جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے۔ اسی جذبے کے تحت ادارے میں جدید کمپیوٹر لیب کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں درجن سے زائد کمپیوٹرز کے ساتھ تعلیم دی جاتی ہے۔ کمپیوٹر کے پڑھائے جانے والے پروگرامات میں ایم ایس آفس، اردو سوفٹ ویئر ان پیج اور ڈسک آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ساتھ سرچ پروگرامز و لائبریریز کی تربیت بھی دی جاتی ہے۔

النادی الاسلامی الادبی:
اس شعبہ میں طلبہ کی تعلیمی استعداد بڑھانے اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے مختلف پروگرام منعقدکئے جاتے ہیں جن میں

فن تقریر:
ہر بدھ کو مختلف مجموعہ جات کی صورت میں طلبہ تقاریر کرتے ہیں، اساتذہ کرام نگرانی کرتے ہیں پھر ان میں ماہانہ مقابلے اور سالانہ پروگرامز بھی ہوتے ہیں۔

فن مناظرہ:
باطل فرقوں اور قوتوں کا مقابلہ کرنے اور طلبا میں ذوق تحقیق و تدقیق کے لئے جامعہ کے طلبہ کے مابین مختلف موضوعات پر مناظرے کرائے جاتے ہیں۔ ماہر اساتذہ باقاعدہ نگرانی کرتے ہیں دلائل، صحت دلائل اور انداز کلام و دیگر معاملات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کامیاب گروپ کو انعامات سے نوازا جاتا ہے۔

کوئز پروگرام:
سیرۃ النبی ﷺ، تاریخ اور جنرل معلومات پر مبنی سوالات کئے جاتے ہیں۔ تمام طلبہ میں سے جو جواب دے اسے نقد و کتابی شکل میں انعامات سے نوازا جاتا ہے۔ اسی طرح طلبہ سے مختلف عناوین پر فی البدیہ تقاریر کرائی جاتی ہیں۔

مکتبۃ و دارالمطالعہ:
جہاں طلبہ جامعہ اور وافدین حضرات کے لئے بھی مطالعہ کی سہولت موجود ہے۔ جامعہ کراچی، این ای ڈی یونیورسٹی، گلشن کالج، وفاقی اردو اور سرسید یونیورسٹی کے درمیان لب شاہراہ پر ہونے کی وجہ سے طلبائ، وافدین اور دینی وفقہی علوم میں جذبہ تحقیق و تدقیق رکھنے والے لوگ اس مکتبہ و لائبریری کی طرف رجوع کرتے ہیں۔


رحلات الطلاب:
مختلف مواقع پر طلبہ کو سیرو تفریح کے لئے لے جایا جاتا ہے جن میں سمندر کنارے، باغات، جھیل اور واٹر پارک کے ساتھ ساتھ مری و اسلام آباد اور دیگر سرسبزو شاداب علاقوں کے ٹورز بھی شامل ہیں۔
جہاں طلبہ کے مابین دوڑ، رسہ کشی، کرکٹ، فٹ بال، تیراکی اور دیگر دلچسپ مقابلے کرائے جاتے ہیں۔

دعوت و تبلیغ:
یومیہ ، اسبوعی اور ماہانہ دعوتی پروگراموں میں شرکت فرماتے ہیں
 کراچی و اندرون سندھ میں خطبات جمعہ کے ساتھ ساتھ یومیہ واسبوعی دعوتی پروگرام بھی تشکیل دیئے جاتے ہیں جن میں جامعۃ الدراسات الاسلامیۃ کے طلباء و اساتذہ کرام عوام کی کتاب وسنت کے مطابق راہنمائی کرتے ہیں۔