اونٹ نحر کرنے کا طریقہ

داخل کردیں۔ تھوڑی ہی دیر میں اونٹ کا خون بہہ جائے گا اور وہ زمین پر گرجائے گا۔ اس کے بعد اس کی کھال وغیرہ اتار کر گوشت بنا لیا جائے۔

ارشاد باری تعالیٰ ہے:قربانی کے اونٹ ہم نے تمہارے لئے اللہ تعالیٰ کی نشانیاں مقرر کر دی ہیں ان میں تمہارے لئے نفع ہے، انہیں کھڑا کر کے ان پر اللہ تعالیٰ کا نام لو، بایں حالت کہ وہ گھٹنا بندھے کھڑے ہوں، پھر جب ان کے پہلو گر پڑیں تو ان سے کچھ کھاؤ۔"

(سورۃ الحج:36)

حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کرام اونٹ کی بائیں ٹانگ باندھ کر اسے نحر کرتے تھے اور وہ اپنی باقی تین ٹانگوں پر کھڑا ہوتا تھا۔

 (سنن ابی داؤد،المناسک:1767)

حضرت عبداللہ بن عمر؆  ایک شخص کے پاس تشریف لائے جس نے ذبح کرنے کے لئے اپنی اونٹنی کو بٹھایاہواتھا۔

 آپ نے فرمایا:اسے کھڑا کرکے باندھ لو، یہی حضرت محمدﷺ کی سنت ہے۔

(صحیح البخاری کتاب الحج باب نحر الابل مقیدۃ 1713)